محکمہ زراعت سمبڑیال کی کاشتکاروں کو 31 اگست تک کسان کارڈ کا انداراج کر نے کی ہدایت

165
کسان کارڈ اسکیم کا اوکاڑہ میں بھی باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
کسان کارڈ اسکیم کا اوکاڑہ میں بھی باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

سمبڑیال۔ 15 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ 31 اگست تک کاشتکار حضرات ایس ایم ایس کے ذریعے کسان کارڈ ر کا انداراج کروانےکی ہدایت کی ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے زمینداروں کے ریکارڈ کے حوالے سے درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسان کارڈ کا اندارج کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 15 سے 31 اگست کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے یا غلط ہونے وغیرہ وغیرہ کی بنا پر کسان کارڈ کا اندراج کرنے کی تاریخ 31 اگست تک بڑھادی گئی ہے لہٰذا جلد سے جلد اپنے موبائل فون سے 8070 پر میسج کرکے یا پھر محکمہ زراعت کے کسی نمائندے سے رابطہ کرکے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں کے کیلئے سبسڈی کے منصوبے تیار کیے ہیں جن سے کسان کارڈ کے بغیر استفادہ حاصل کرنا ناممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے شروع میں 8070 پر کسان کارڈ کے لیے اپلائی کیا تھا ان کو کسان کارڈ کے میسج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ابھی بہت سیکسانوں ہیں جنہوں نے کسان کارڈ کیلئے اپلائی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب کاشتکار کسان کارڈ کیلئے اپلائی کریں تاکہ پنجاب گورنمنٹ کی اہم اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت حکومت پنجاب کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ 15 اکتوبر سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب حکومت کی طرف سے ٹریکٹر اسکیم شروع کی جارہی ہے جس کیلئے کسان کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔