محکمہ زراعت سمبڑیال کے اہلکاروں کی آگاہی مہم ، کسانوں کو دھان کی زیادہ پیداوار بارے سفارشات سے آگاہ کیا

paddy

سمبڑیال۔ 30 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال افتخار احمد وڑائچ کی ہدایت پر سینئر فیلڈ اسسٹنٹ لیاقت علی ، زراعت آفیسر ذیشان گورائیہ نے فیلڈ میں دھان کی فصل بارے آگاہی دی ہے۔ انہوں نے سمبڑیال کے گاؤں کولوکی اور ماجرہ کلاں میں دھان کی فصل کی آگاہی مہم کے تحت کسانوں خالد نواز ، مبارک علی، قاری محمد صابر ، چوہدری نصیر احمد اور شہباز احمد و دیگر سے ملاقات کی اور دھان کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی سفارشات بارے آگاہی دی۔

انہوں نے گندم کی باقیات کو تلف کرنے اور دھان کی پنیری کی کاشت بارے میں بھی کسانوں کو ہدایات جاری کیں۔ آخر میں انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ کسی صورت بھی گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں،ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔