محکمہ زراعت کی سویابین کے کاشتکاروں کو کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت

183
soybeans
soybeans

فیصل آباد۔ 21 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرویجی ٹیبل اینڈ فروٹ محکمہ زراعت فیصل آبادغلام عائشہ نے کاشتکاروں کوسویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں 2 سے3 بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو۔