17.7 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ سول ڈیفنس کا مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس...

محکمہ سول ڈیفنس کا مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 24 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذوالقرنین حیدر لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلعی آفیسر محکمہ سول ڈیفنس سیالکوٹ عبداللہ شاکر نے انسپکٹر حافظ ذکریا اقبال کے ہمراہ سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی آفیسر محکمہ سول ڈیفنس نے سیالکوٹ کے علاقہ عدالت گڑھا اور اگوگی میں بڑے پیمانے پرغیر قانونی طریقے سے چلنے والے منی پٹرول پمپوں اور گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مشینیں ضبط کر لیں،بھاری جرمانے عائد کیے اور متعدد دکانداروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565718

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں