محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کواہم فیصلے لینے سے روک دیا،مراسلہ جاری

114
Khyber Pakhtunkhwa Health Department
Khyber Pakhtunkhwa Health Department

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرزکواہم فیصلے لینے سے روک دیا،اس ضمن میں نگراں وزیراعلی خیبر پختونخواکےمشیر صحت نے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

جاری مراسلے کے مطابق بورڈ آف گورنرزپربھرتیوں سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے جبکہ آنے والی نئی صوبائی حکومت ایم ٹی آئی ہسپتالوں کی پالیسیوں سے متعلق فیصلے کرےگی،نئی حکومت کے قیام تک بورڈزآف گورنرز کوکسی قسم کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔