محکمہ لائیو سٹاک کی مویشیوں کے باڑے کی روزانہ صفائی اور جانوروں کی صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ آگاہی مہم میں مویشی پال حضرات کو جانوروں کے باڑے روزانہ صاف رکھنے، بیماریوں سے بچاؤ اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے۔ ترجمان لائیو سٹاک کے مطابق آگاہی ہدایات میں کہا گیا ہے

فیصل آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ آگاہی مہم میں مویشی پال حضرات کو جانوروں کے باڑے روزانہ صاف رکھنے، بیماریوں سے بچاؤ اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے۔ ترجمان لائیو سٹاک کے مطابق آگاہی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ باڑے میں موجود گوبر، گندگی اور دیگر فضلات کو بروقت ہٹایا جائے، فرش کو صاف رکھا جائے اور مناسب نکاسی آب کا انتظام یقینی بنایا جائے کیونکہ صاف ستھرا ماحول جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور ان کی مجموعی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد مویشی پال افراد میں جانوروں کی بہتر نگہداشت، بیماریوں سے بچاؤ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ مویشی پال حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ جانوروں کی صحت میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ویٹرنری ماہر سے رجوع کریں اور حفاظتی اقدامات میں غفلت سے گریز کریں۔