محکمہ ماحولیات کا راولپنڈی میں کریک ڈاؤن، 21 ریسٹورنٹس سیل، 150 کو نوٹسز جاری
محکمہ ماحولیات کا راولپنڈی میں کریک ڈاؤن، 21 ریسٹورنٹس سیل، 150 کو نوٹسز جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 16 ستمبر (اے پی پی):محکمہ ماحولیات راولپنڈی کا ریسٹورنٹس، تکہ ہاؤسز اور باربی کیو پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مریم اورنگزیب، سیکرٹری سلوت سعید، ڈی جی EPA عبداللہ نیر شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر EPA راولپنڈی سعدیہ بتول کی نگرانی میں فیلڈ اور نائٹ سکواڈ نے کارروائیاں کیں۔ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 21 ریسٹورنٹس سیل جبکہ 150 سے زائد ریسٹورنٹس اور باربی کیو پوائنٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ متعدد مقامات پر ماحولیاتی کمپلائنس بھی کروائی گئی۔
شاہی تکہ ہاؤس، منشا تکہ ہاؤس، ریڈ اونین، امروز شنواری، خیبر شنواری، قصہ خانی کباب، بٹ فوڈز، ایچ ایم فوڈز اور لاہوری چسکا سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔کارروائیوں میں انسپکٹر رانا عمیر اسد، انسپکٹر امان اللہ، انسپکٹر عمر فاروق، فیلڈ اسسٹنٹ تنویر حسین شاہ اور فیلڈ اسسٹنٹ جواد عظیم نے حصہ لیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق نائٹ مانیٹرنگ اور قانونی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔







