محکمہ موسمیات اسلام آباد میں موسمی ریڈار کا افتتاح جلد کیا جائے گا،وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات اسلام آباد میں موسمی ریڈار کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (جائیکا) کی مدد سے سپیشل میڈیم رینج ویدر فورکاسٹ سینٹر سے متعلق کچھ خاص اقدامات …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات اسلام آباد میں موسمی ریڈار کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (جائیکا) کی مدد سے سپیشل میڈیم رینج ویدر فورکاسٹ سینٹر سے متعلق کچھ خاص اقدامات کئے ہیں تاکہ پاکستان میں موسم کی پیشنگوئی اور انتباہی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں ایک موسمی ریڈار، ہوائی پروفائلر سسٹم اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کلسٹر سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد پورے ملک کے 3 سے 10 دن کی موسمی پیشنگوئی کرنا ہے، بروقت شدید موسم کی درست پیشنگوئی اور انتباہ کا پاکستان کے غیر محفوظ اضلاع میں پرچار کرنا ہے۔ اس کیلئے خاص قسم کا کمپیوٹنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا، اس سسٹم سے بارش کی شدت اور موسم کے حال کی صحیح پیمائش کی جا سکے گی۔

مزید خبریں