محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری، 13 اگست کی شام و رات سے 14 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ
محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری، 13 اگست کی شام و رات سے 14 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 13 اگست(شام/رات)سے 14 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،مردان،صوابی،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہورمیں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ،ہری پور، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر بحیرہ عرب سے کمزور مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ بھی ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں پر موجود ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی خیبرپختونخوااورشمال مشرقی/جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے۔کل (جمعرات کو) کشمیر، گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار اورشمال مشرقی/جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 143، سیدپور 73، سٹی 70، بوکرا 47، ایئرپورٹ 24)، جہلم 82، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 76، شمس آباد 65، چکلالہ 62، گوالمنڈی 54،
کچہری، پیرودھائی 51)، چکوال 30، اٹک 14، بھکر، اوکاڑہ 03، منگلا 02، مری 01،خیبر پختونخوا: تخت بھائی 22، مالم جبہ 12، چراٹ 07، کاکول 06، بالاکوٹ 03، پٹن، زیریں دیر، کالام 02، کشمیر: کوٹلی میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :سبی 45،نوکنڈی اور دالبندین میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








