مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 42400کیوسک اور اخراج58000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8600کیوسک اور اخراج 8600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9000کیوسک اور اخراج35000کیوسک، دریائے چناب …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی): واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 42400کیوسک اور اخراج58000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8600کیوسک اور اخراج 8600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9000کیوسک اور اخراج35000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15700کیوسک اور اخراج4000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1532.20 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.981 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1221.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.784 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج میں کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں