اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد20500 کیوسک اور اخراج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9100 کیوسک اور اخراج9100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد18200 کیوسک اور …
مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد20500 کیوسک اور اخراج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9100 کیوسک اور اخراج9100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد18200 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11600 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1482.21 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.605 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1183.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.362 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








