ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف کا شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز،تیسرے رائونڈ میں داخل
ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف کا شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز،تیسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اے ٹی پی شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق 29 سالہ جرمن ٹینس سٹار نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچ میں چین کے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے حریف کھلاڑی وو یبنگ کو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔
چین کے شہر شنگھائی میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 29 سالہ جرمن ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 26 سالہ چین کے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے حریف کھلاڑی وو یبنگ کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ تیسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی کوینٹن ہیلیس سے ہوگا۔








