اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی)مدارس کے طلباءکو قومی دھارے میں لانے کےلئے اصلاحات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جو کہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی طرف سے طلب کیا گیا۔ اجلاس میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتحاد تنظیم المدارس کے …
مدارس کے طلباءکو قومی دھارے میں لانے کےلئے اصلاحات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی)مدارس کے طلباءکو قومی دھارے میں لانے کےلئے اصلاحات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جو کہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی طرف سے طلب کیا گیا۔ اجلاس میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتحاد تنظیم المدارس کے معزز اراکین مفتی منیب الرحمان، قاری محمد حنیف جالندھری، محمد یاسین ظفر، مولانا عبدبالمالک، مولانا نیاز حسین نقوی، ڈاکٹر سیّد محمد نقوی، ڈاکٹر سعید خان اور وزارت تعلیم کے مختلف شعبوں، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کے مشیر نے اجلاس کے شرکاءکو تفصیلی پریذنٹیشن دی اور ان سے مدارس کے طلباءکو قومی تعلیمی نظام کے دھارے میں لانے کے سلسلہ میںاب تک کے مجوزہ رہنما اصولوں کے مختلف پہلوﺅں بارے رائے طلب کی۔ مدارس کے طلباءکو قومی دھارے میں لانے سے مختلف پیشوں میں شمولیت کے مواقع ملیں گے۔








