مدینہ ریجن میں آنے والے73.7 فیصد زائرین کی اولین منزل مدینہ منورہ ہے، سروے رپورٹ

مدینہ منورہ ۔1نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مدینہ ریجن میں آنے والے73.7 فیصد زائرین نے اس کہا ہے کہ ان کی اولین منزل مدینہ منورہ کا مقدس شہر ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ بات مدینہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی۔ رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ عالمی سطح پر 100 بہترین مقامات میں شامل جبکہ ٹورآزم پرفارمنس انڈیکس میں عالمی سطح …

مدینہ منورہ ۔1نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مدینہ ریجن میں آنے والے73.7 فیصد زائرین نے اس کہا ہے کہ ان کی اولین منزل مدینہ منورہ کا مقدس شہر ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ بات مدینہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی۔ رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ عالمی سطح پر 100 بہترین مقامات میں شامل جبکہ ٹورآزم پرفارمنس انڈیکس میں عالمی سطح پر ساتویں نمبر پر ہے۔

مدینہ چیمبر آف کامرس کے سروے کے مطابق مدینہ ریجن آنے والے73.7 فیصد زائرین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کی اولین منزل مدینہ منورہ کا مقدس شہر ہے جہاں نبی آخر الزمان ﷺ کا روضہ مبارک، مسجد نبوی اور اسلامی تاریخی ورثہ موجود ہے۔ سروے میں مزید بتایا گیا کہ ریجن آنے والے سیاحوں میں 47.2 فیصد نے العلا کے بارے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا جہاں تاریخی مقامات کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

14.1 فیصد نے ینبع کے ساحلی علاقے کو دیکھنے اور فیملی تفریح کے لیے بہترین مقام قرار دیا۔مدینہ منورہ آنے والے ایک زائر کا کہنا تھا کہ اس پرنور شہر کےحوالے سے قلبی کیفیت کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ چیمبر آف کامرس کی رپورٹ میں مدینہ منورہ کی ترقیاتی اتھارٹی کی جانب سے ریجن کی ترقی کے منصوبوں کو بھی سراہا گیا جن کا مقصد سیاحوں کے علاوہ یہاں کے شہریوں کے لیے بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔