مرتضی جاوید عباسی کا خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بونیر، شانگلہ، سوات، باجوڑ، لوئر دیر اور مانسہرہ میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وہ گہرے رنج و غم میں ہیں۔ یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان حادثات میں …

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بونیر، شانگلہ، سوات، باجوڑ، لوئر دیر اور مانسہرہ میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وہ گہرے رنج و غم میں ہیں۔ یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان حادثات میں جاں بحق افراد کا دکھ متاثرہ خاندانوں تک محدود نہیں بلکہ یہ سانحہ پورے ملک کے عوام کا دکھ ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مرتضی جاوید عباسی نے امدادی ٹیم کے ارکان کے ساتھ پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ بھی قومی سطح پر صدمے کا باعث بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کڑی آزمائش کا ہے کیونکہ بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے لیکن پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔