مردان،نو ماہ کی اغوابچی 3 گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب، ملزم گرفتار

تھانہ صدر مردان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ماں کی گود سے زبردستی چھین کر اغوا کی گئی نو ماہ کی بچی کو وقوعہ کے 3 گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):تھانہ صدر مردان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ماں کی گود سے زبردستی چھین کر اغوا کی گئی نو ماہ کی بچی کو وقوعہ کے 3 گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تر جمان مردان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم سلیمان نے گھریلو ناچاقی پر طلاق کے بعد بچی کو اس کی والدہ کی گود سے زبردستی چھین کر اغوا کیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔