پشاور۔ 28 اپریل (اے پی پی):مردان میں زمان سنز شاپنگ مال کے سامنے ریلوے پولیس اور زمان سنز کے اہلکاروں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 مردان کے مطابق زمان سنز شاپنگ مال کے سامنے ریلوے پولیس اور زمان سنز کے اہلکاروں کے مابین تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کے ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کو ایم ایم سی منتقل کر دیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو1122، پولیس گاڑیوں اور موقع پر موجود پرائیوٹ گاڑیوں میں ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔