شیخ ملتون میں تہرے اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین ہو کر پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
مردان، شیخ ملتون تہرے اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین ، چار ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):شیخ ملتون میں تہرے اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین ہو کر پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق واردات کے دوران میاں بیوی اور سالے کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا ۔گرفتار ملزمان کا تعلق تخت بھائی سے ہے وہ ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے ۔ڈی پی او مسعود بنگش نے کہا کہ ملزمان اہل خانہ قتل کرنے کے بعد نقدی ، سونا اور موٹر کار لےکر فرار ہوئے تھے ، مبینہ ڈاکوؤں نے مقتولین کے دو کمسن بچیوں کو بھی اغوا کیا تھا ، جنہیں بھی بازیاب کرایا گیا ۔ڈی پی او مسعود بنگش نے کہا کہ ملزمان ہر تین ماہ بعد مکان تبدیل کرتے رہتے تھے ،واردات کے مرکزی ملزم اشرف کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہےہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان تک رسائی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کے ذریعے حاصل ہوئی ۔ملزمان کے قبضے سے مقتول کی گاڑی ، سونا ، موبائل اور دو پستول برامد کر لیے گئے ۔








