مردان ، کوچ اورموٹر سائیکل میں تصادم سے 2افراد جاں بحق،2زخمی

83
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):مردا ن میں رنگ روڈ پر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو1122مردان کے مطابق حادثےکی اطلاع موصول ہوتےہی ریسکیو1122 کی 3 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طورپرجائے حادثہ پہنچ گئیں اور نعشوں اورزخمیوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق افراد میں زوجہ محمد انور عمر 51 سال اور5 سالہ بچہ ذیشان جبکہ زخمیوں میں فضل اکبر اورزوجہ فضل اکبر شامل ہیں ۔