کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں 7 روزکے لیے 935 ارب شامل کر دیئے ہیں، نیلامی میں 23 بولی دہندگان نے شرکت کی جس میں سے 22 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کواوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد …
مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 935 ارب روپے شامل کر دیئے

مزید خبریں
کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں 7 روزکے لیے 935 ارب شامل کر دیئے ہیں، نیلامی میں 23 بولی دہندگان نے شرکت کی جس میں سے 22 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کواوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 935 ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.77فیصد تا 5.81فیصد سالانہ کے حساب سی1026ارب75کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 23بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 22 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔








