مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.352 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,318 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.342 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,489 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.516 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.533ارب …

کراچی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,318 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.342 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,489 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.516 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.533ارب روپے, ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 937.404 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 654.789 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 295.865 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 139.852 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 121.387ملین روپے, ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 72.756 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 49.716 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 20.469 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.684 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں لال مرچ کی 35,200 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.230 ملین روپے اور کاٹن کی 9 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.941 ملین روپے تھی۔