مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.742 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,273 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.738 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,182 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.164 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی …

کراچی ۔ 7 فروری (اے پی پی)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,273 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.738 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,182 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.164 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.815 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.665 ارب روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 637.865 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 519.593 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 425.364 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 226.479 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 214.627 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 42.157 ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت 16.238 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 10.984 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی10 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4.216 ملین روپے تھی۔