مریم اورنگزیب کی کنٹرول لائن پراسکول وین کو نشانہ بنانے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پراسکول وین کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ اسکول وین پر بھارتی دہشت گردی عالمی ضابطوں اورکنوینشنز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مبصر گروپ سے لے کر ضعیفوں، مظلوم …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پراسکول وین کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ اسکول وین پر بھارتی دہشت گردی عالمی ضابطوں اورکنوینشنز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مبصر گروپ سے لے کر ضعیفوں، مظلوم کشمیریوں، خواتین اور بچوں کو بھارتی فوج نشانہ بنا رہی ہے۔