اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کے بقول وہ بیمار ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں تو ڈبل ایسپریسو تھوڑی زیادہ ہوگی۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیماری کا جھوٹ تو بولا ہے مگر …
مریم صاحبہ سیاسی جماعتوں میں قابل کارکن اور پروفیشنل لوگ ہی اوپر آتے ہیں،ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کے بقول وہ بیمار ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں تو ڈبل ایسپریسو تھوڑی زیادہ ہوگی۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیماری کا جھوٹ تو بولا ہے مگر عمر کا تقاضہ ہے بہتر ہو گا چچا کی ان بھینسوں کا دودھ شامل کر لیا کریں جو اربوں روپے کا دودھ دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ سیاسی جماعتوں میں قابل کارکن اور پروفیشنل لوگ ہی اوپر آتے ہیں۔ اب سارے ترجمان آپ کی طرح گھر کے اپنے گملے میں لگے تھوڑی ہوتے ہیں جن کی واحد قابلیت صرف نسل در نسل وابستگی ہو، وہ کاغذ نہیں لہرا رہے ان کاغذات میں آپ کی کرپشن کی داستانیں نقش ہیں۔








