مری ۔ 29 جولائی (اے پی پی):مری میں فوڈ اتھارٹی نے سیاحوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی صحت کی حفاظت کے لئے مال روڈ اور اس کے مضافات میں 64 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ 9 فوڈ پوائنٹس کو 85 ہزار کے جرمانے کئے گئے۔
فوڈ اتھارٹی نے ناقص صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ناقص خام مال رکھنے پر 2 فوڈ پوائنٹس کو اصطلاح تک بند کر دیا جبکہ 55 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کئے ۔