وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مری کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے 10 جدید گرین الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئی ہیں
مری کی تاریخ میں پہلی بار ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا آغاز،10 جدید گرین الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں
نمائندہ۔ 30 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مری کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے 10 جدید گرین الیکٹرک بسیں مری پہنچ گئی ہیں یہ ماحول دوست بسیں نہ صرف مری میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ یہاں آنے والے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو آرام دہ اور سستا سفر بھی فراہم کریں گی ماحول دوست ٹیکنالوجی: یہ بسیں مکمل طور پر الیکٹرک ہیں، جس سے مری کا حسن اور صاف ہوا برقرار رہے گی سیاحتی مقامات تک رسائی: یہ بسیں ، جھیکا گلی،، پتریاٹہ, راولپنڈی ٹو لاری مری اور لارنس کالج جیسے اہم روٹس اور سیاحتی پوائنٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکےجدید بسوں میں مسافروں کے آرام کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔”مری کی تاریخ میں پہلی بار ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا آغاز، جو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مری کے عوام اور سیاحوں کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے مری انتظامیہ کے مطابق ان بسوں کا باقاعدہ آغاز جلد کر دیا جائے گا، جس سے خاص طور پر گرمیوں کے سیزن میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔









