مزار قائد سے منسلک اراضی پر پارک بنا رہے ہیں جس میں چاروں صوبوں، کشمیر، گلگت بلتستان کی ثقافت اور دیگر پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا، عرفان صدیقی

112
APP32-27 KARACHI: January 27 - Advisor to Prime Minister on National History and Literary heritage, Irfan Siddiqui chairing the 79th meeting of Qaid -e-Azam Management Board. APP photo by Abbas Mehdi

کراچی ۔27 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ اور قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ(کیو ایم ایم بی) کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مزار قائد سے منسلک اراضی پر پارک بنا رہے ہیں جس میں چاروں صوبوں، کشمیر، گلگت بلتستان کی ثقافت اور دیگر پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا، میئرکراچی کوکیو ایم ایم بی بورڈ کا ممبر بناےا جارہاہے،مزار پر فانوس کا تحفہ دینے پر چین کے مشکور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بورڈ کے ممبران پورے نہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں اجلاس تسلسل کے ساتھ منعقد نہیں ہوتا رہا ایک طویل عرصے کے بعد اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں گزشتہ تین سے چار سال زیر التواءمسائل اور معاملات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزار کے احاطے میں نئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں خاص طور پر مزار سے منسلک اراضی پر ایک ایسا پارک بنا رہے ہیں جس میں چاروں صوبوں، کشمیر، گلگت بلتستان کی ثقافت اور دیگر پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا۔