اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے تجارت میں اضافہ کیلئے ساحل کے اطراف میری ٹائم انفراسٹرکچر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے، کراچی شپ یارڈ ایک اہم قومی اثاثہ ہے جو ملک میں گذشتہ 6 عشروں سے بحری جہازوں کی تیاری کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ جمعہ کو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ …
وفاقی وزیر وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا میری ٹائم پٹرول ویسل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے تجارت میں اضافہ کیلئے ساحل کے اطراف میری ٹائم انفراسٹرکچر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے، کراچی شپ یارڈ ایک اہم قومی اثاثہ ہے جو ملک میں گذشتہ 6 عشروں سے بحری جہازوں کی تیاری کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ جمعہ کو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے تیار کئے جانے والے 1500 ٹن وزنی میری ٹائم پٹرول ویسل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اہم سنگ میل کے حصول پر کراچی شپ یارڈ اور میسرز سی ایس ٹی سی کو مبارکباد دی۔ یہ بحری جہاز مقررہ مدت سے ایک ماہ قبل تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار دوستی کا ثبوت ہے۔








