مزید سہولت، رسائی اور بہترین صارف تجربہ ۔ پی ٹی اے کی ویب سائٹ کا نیا ورژن متعارف

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ www.pta.gov.pk کا نیا اور جدید ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو بہتر، آسان اور قابلِ رسائی ڈیجیٹل تجربے کی فراہمی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی ویب سائٹ میں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں مواد شامل کیا گیا ہے تاکہ قومی اور بین …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ www.pta.gov.pk کا نیا اور جدید ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو بہتر، آسان اور قابلِ رسائی ڈیجیٹل تجربے کی فراہمی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی ویب سائٹ میں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں مواد شامل کیا گیا ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لیے معلومات تک رسائی کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔

علاوہ ازیں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات بھی اس میں شامل کی گئی ہیں، جس سے پی ٹی اے کی ڈیجیٹل شمولیت اور شفافیت کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ نئی ویب سائٹ کے اجرا کے سلسلے میں نظام کی اپ گریڈیشن اور تبدیلی کے دوران ویب سائٹ 9 اکتوبر 2025 کو رات (AM) 12:30 تا صبح 6:00 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی۔پی ٹی اے اس عارضی تعطل سے ہونے والی کسی بھی ممکنہ تکلیف پر معذرت خواہ ہے اور صارفین سے تعاون کی درخواست کرتا ہے۔