اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی جانب سے مضبوط و غیر متزلزل مو¿قف پر ان کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب نے کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر رابطہ گروپ کے ایک اہم رکن ہونے کی حیثیت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر مسلح جدوجہد …
مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کے مضبوط و غیر متزلزل مو¿قف پر شکر گزار ہیں،صدر آزاد کشمیر کی سعودی سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی جانب سے مضبوط و غیر متزلزل مو¿قف پر ان کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب نے کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر رابطہ گروپ کے ایک اہم رکن ہونے کی حیثیت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری غیر مسلح جدوجہد آزادی کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران صدر مسعود خان نے سعودی سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگا ہ کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دیئے جانے کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔








