اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے زیراہتمام سیمنٹ کے تھیلوں پر معلومات کے اندراج کی اہمیت کے حوالہ سے سیشن کاانعقاد کیاگیا۔کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سی سی پی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی ایس کیو سی اے کے پالیسی اقدامات کے تحت سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ/پیکجنگ اور ایکسپائر کی تاریخ کی اہمیت کے حوالہ سے …
مسابقتی کمیشن کے زیراہتمام سیمنٹ کے تھیلوں پر معلومات کے اندراج کی اہمیت کے حوالہ سے سیشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے زیراہتمام سیمنٹ کے تھیلوں پر معلومات کے اندراج کی اہمیت کے حوالہ سے سیشن کاانعقاد کیاگیا۔کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سی سی پی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی ایس کیو سی اے کے پالیسی اقدامات کے تحت سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ/پیکجنگ اور ایکسپائر کی تاریخ کی اہمیت کے حوالہ سے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ پہلا سیشن منعقد کیا۔ سیشن کی صدارت کمیشن کے ممبرسعید احمد نواز نے کی۔
اس موقع پر پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پی ایس کیوسی اے ، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، لکی سیمنٹ، چیراٹ سیمنٹ، فیکٹو سیمنٹ، فوجی سیمنٹ، غریبوال سیمنٹ، کوہاٹ سیمنٹ، میپل لیف سیمنٹ، اٹک سیمنٹ اور بیسٹ وے سیمنٹ کے نمائندوں کے علاوہ شعبہ قانون، رئیل اسٹیٹ اور اکیڈمیا ءکے ماہرین بھی موجودتھے۔ سعیداحمد نواز نے صارفین کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ معلومات درج نہ کرنے سے نہ صرف صارفین لاعلم رہتے ہیں بلکہ مسابقتی قانون کے تحت منصفانہ مارکیٹ کے اصولوں کے لیے بھی خطرات پیداہوتے ہیں۔ سیشن کے دوران کمیشن کی ٹیم نے ایکٹ کا جائزہ بھی پیش کیا جس میں صارفین کی حفاظت کے لیے پیکیجنگ اور لیبلنگ کے معیارات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، انڈسٹری ایگزیکٹو نے آگاہ کیا کہ پیکجنگ کی تاریخ ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے پبلک کی جائے گی تاہم اے پی سی ایم اے کے نمائندوں نے رائے دی کہ ایسی تاریخوں کے افشاء سے صارفین کے مفادات کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔
دیگر تمام شراکت داروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیکنگ کی تاریخ، سٹوریج کی ضروریات اور دوبارہ جانچ کی ضرورت کے حوالہ سے ہدایات سیمنٹ کے تھیلوں پر واضح طور پر درج ہونا چاہیے۔ سیشن میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اے پی سی ایم اے کو اپنے اراکین سے مشورہ کرنے اور کمیشن کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرنے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دی جائے۔








