مسافروں کو بحفاظت منزل تک پہنچانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور۔17 فروری(اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے رےلوے پولےس کومسافروں ، ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدا ےت کردی ، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم ، نمائندہ حکومت اور پاک فوج ایک پلیٹ فارم پر ہیں، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرف سے …

لاہور۔17 فروری(اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے رےلوے پولےس کومسافروں ، ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدا ےت کردی ، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم ، نمائندہ حکومت اور پاک فوج ایک پلیٹ فارم پر ہیں، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طرف سے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو واضح پیغام دے دیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز بھی مسافروں کو بحفاظت منزل ِ مقصود تک پہنچانے کے لئے اپنی ذمہ داریوںسے آگاہ ہے۔ ریلوے پولیس فورس کو مزید فعال بنانے کی غرض سے موجودہ مالی سال میں جدید سیکورٹی آلات کی خریداری کے لئے 50کروڑروپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply