مساوی مواقعوں کی فراہمی پی ٹی آئی کا بنیادی اصول ہے، علی زیدی

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مساوی مواقعوں کی فراہمی پی ٹی آئی کا بنیادی اصول ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے 12 سو ارب روپے کے ریلیف پیکیج اور بجلی و گیس کے بلوں کی تین ماہ کی اقساط میں ادائیگی کے فیصلے پر بات …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مساوی مواقعوں کی فراہمی پی ٹی آئی کا بنیادی اصول ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے 12 سو ارب روپے کے ریلیف پیکیج اور بجلی و گیس کے بلوں کی تین ماہ کی اقساط میں ادائیگی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لئے مساوی مواقعوں کی فراہمی پی ٹی آئی کے نظریہ کا بنیادی اصول رہا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب کوویڈ 19 کی وجہ سے سخت فیصلے کرنے پڑے تو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پوری حکومت نے غریبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کیں۔

مزید خبریں