انقرہ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ تمام مسلمانوں کی آنکھ کا تارا ہے لہٰذا اسرائیل قانون پر عمل پیرا ہو۔صدر ایردوان نے وطن واپسی پر تین خلیجی ممالک کے دورے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مل کر اس بات پر مشاورت کی کہ مسئلہ قطر کے حل کے نقطہ پر کیا کچھ کیا جا سکتا …
مسجد اقصیٰ تمام مسلمانوں کی آنکھ کا تارا ہے، صدر رجب طیب ایردوان

مزید خبریں
انقرہ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ تمام مسلمانوں کی آنکھ کا تارا ہے لہٰذا اسرائیل قانون پر عمل پیرا ہو۔صدر ایردوان نے وطن واپسی پر تین خلیجی ممالک کے دورے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مل کر اس بات پر مشاورت کی کہ مسئلہ قطر کے حل کے نقطہ پر کیا کچھ کیا جا سکتا ہے اور ملک کی حیثیت سے ہم کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حالیہ دورہ اور ملاقاتیں استحکام اور دو طرفہ اعتماد کی فضاءکی تعمیر نو کے راستے پر ایک اہم قدم ثابت ہوں گی۔مسجد اقصیٰ کے بارے میں اسرائیلی انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیوں کے ناقابل قبول ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے عبادت کے حق کی نفی کرنے والے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے والے یہ اقدامات تناو میں اور بھی اضافہ کر رہے ہیں۔








