مکہ مکرمہ ۔2مارچ (اے پی پی):مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بدھ 5 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق الحرمین الشریفین کے لیے قائم جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھنے …
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کےلیے رجسٹریشن بدھ سے شروع ہوگی

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔2مارچ (اے پی پی):مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بدھ 5 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق الحرمین الشریفین کے لیے قائم جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند بدھ 5 مارچ صبح گیارہ بجے سے اتھارٹی کے پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔اتھارٹی سرکاری پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کےلیے مقرر کردہ ضوابط اور شرائط کے مطابق اجازت نامے جاری کرے گی۔
پرمٹ ہولڈر 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے۔واضح رہے الحرمین الشریفین میں معتکفین کےلیے دستیاب سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ ہر معتکف کو خصوصی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جبکہ ایک مخصوص لاکر بھی انہیں فراہم کیا جاتا ہے جس میں وہ اپنی ضروری اشیا رکھ سکتے ہیں۔








