مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر

مکہ مکرمہ ۔28مئی (اے پی پی):الحرمین الشریفین میں ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ حج سیزن میں ضیوف الرحمان کے تحفظ کی خاطر خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کیا جائے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب میں میں شدید گرمی کی وجہ سے الحرمین الشریفین میں عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر دینی امور کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی ہے تاکہ …

مکہ مکرمہ ۔28مئی (اے پی پی):الحرمین الشریفین میں ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ حج سیزن میں ضیوف الرحمان کے تحفظ کی خاطر خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کیا جائے۔اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب میں میں شدید گرمی کی وجہ سے الحرمین الشریفین میں عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر دینی امور کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی ہے تاکہ حجاج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جاسکے۔

شیخ السدیس نے کہا کہ ادارہ حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کرکے 15 منٹ کیا گیا ہے جبکہ تمام نمازوں کے اوقات میں بھی کمی کرتے ہوئے اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت 5 سے 10 منٹ کردیا۔واضح رہے دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ موسمِ گرما کی وجہ سے بیشتر معمر اور بیمار عازمین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں