مسجد الحرام میں بجلی کے محفوظ ذرائع جو 40 برس سے استعمال نہیں ہوئے

118
Ghazi Al Shahrani
Ghazi Al Shahrani

مکہ مکرمہ ۔18جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امورالحرمین کے شعبہ اصلاح و نگہداشت کے سی ای او غازی الشھرانی نے کہا کہ مسجد الحرام کے لیے بجلی کے محفوظ ذرائع کو گزشتہ 40 برس سے استعمال ہی نہیں کیا گیا۔اخبار 24 کے مطابقادارہ امورالحرمین کے شعبہ اصلاح و نگہداشت کے سی ای او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کو بجلی فراہم کرنے کے مختلف ذرائع ہیں جن میں 11 احتیاطی ذرائع کو گزشتہ چار دھائیوں سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام دیگر مقامات سے قطعی طورپر جدا ہے یہاں 24 گھنٹے بڑی سطح پر بجلی کی فراہمی جاتی رہتی ہے جس کےلیے الیکٹریکل پلانٹ بھی بڑے اور پائیدار ہیں۔واضح رہے مسجد الحرام میں باقاعدہ طورپر بجلی کی فراہمی 1373ھ مطابق 1953 میں شاہ عبدالعزیز کی جانب سے کی گئی تھی جس کی مدد سے ساڑھے سات لاکھ مربع میٹر کے رقبے پرروشنی کا انتطام کیا گیا تھا۔