مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لئے درخواستیں طلب

ریاض ۔23جنوری (اے پی پی):ادارہ امورحرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لئے درخواستیں طلب کر گئی ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق ادارے نے گزشتہ روز کہا کہ مسجد نبوی میں افطار دسترخوان لگانے کےلیے افراد اورغیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ انفرادی سطح پر پرمٹ کے لئے درخواستوں …

ریاض ۔23جنوری (اے پی پی):ادارہ امورحرمین شریفین نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لئے درخواستیں طلب کر گئی ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق ادارے نے گزشتہ روز کہا کہ مسجد نبوی میں افطار دسترخوان لگانے کےلیے افراد اورغیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

ادارہ کا کہنا ہے کہ انفرادی سطح پر پرمٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی دو دن یعنی 25 جنوری تک جاری رہے گی۔ بعدازاں غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہوگی گی جس کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

حرمین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے والوں کو چاہئے کہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔