مسلح افواج بے لوث عزم اور حوصلے سے پاکستان کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے 1965ءکی جنگ کے شہداءو غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کا دفاع عزم اور حوصلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کہا …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے 1965ءکی جنگ کے شہداءو غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کا دفاع عزم اور حوصلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کہا کہ 1965ءکی جنگ میں اپنی مسلح افواج کی تاریخی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے میں تمام شہداءاور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہماری مسلح افواج بے لوث عزم اور حوصلے سے پاکستان کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔ یوم دفاع کے موقع پر ہم اہل پاکستان کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہمارا دشمن ہمارے حوصلے کو آزمانے سے ہمیشہ باز رہے گا۔