مسلسل جنگوں کے باعث بچے شدید متاثر ہوئے ہیں، یونیسیف

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کے بچوں کی حالتِ زار کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جو مسلسل جنگوں کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ۔20اپریل (اے پی پی):بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کے بچوں کی حالتِ زار کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جو مسلسل جنگوں کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق یونیسیف کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے ایک ماہ کے دوران 340 سے زائد بچے جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

بچوں کی اموات کے حوالے سے یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں 216 اموات اور 1767 زخمی شامل ہیں، لبنان میں 124 بچے جاں بحق اور 413 زخمی ہوئے جبکہ کویت میں ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ بحرین میں چار بچے زخمی اور اردن میں ایک بچہ زخمی ہوا۔