مسلم امہ اکھٹی ہو کر پوری دنیا میں برداشت اور رواداری کا پیغام عام کرے، وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا عالمی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) مسلم امہ اکٹھی ہو کر پوری دنیا میں برداشت اور رواداری کا پیغام عام کرے۔ یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ابو ظہبی میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق آج متحدہ عرب امارات، ابو ظہبی میں "رواداری کے فروغ میں مذہبی کا کردار" کے عنوان سے ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) مسلم امہ اکٹھی ہو کر پوری دنیا میں برداشت اور رواداری کا پیغام عام کرے۔ یہ بات وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ابو ظہبی میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق آج متحدہ عرب امارات، ابو ظہبی میں "رواداری کے فروغ میں مذہبی کا کردار” کے عنوان سے ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد متحدہ عرب امارات کی فتوی کونسل اور مسلم معاشروں میں قیام امن فورم نے کیا جس کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن بیاح ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ دنیا میں رواداری کے فروغ کے حوالے سے چیئرمین قیام امن فورم شیخ عبداللہ بن بیاح کے کردار کو تادیر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے رواداری کے درس کو پھیلانے کے لئے پوری دنیا کو اکھٹا کیا۔ پاکستان نے اس سلسلہ میں بہت سے عملی اقدامات کئے ہیں جن میں سرفہرست کرتارپور راہداری کا قیام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 کلومیٹر لمبی اس راہداری کی بدولت نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم سکھ مذہب کے پیروکاروں کے دل جیت لئے۔ پاکستان نے گوردوارہ کرتارپور کے دروازے کھول کر پوری دنیا کو امن اور رواداری کا پیغام دیا۔ اسی طرح پاکستان میں بدھ مت مذہب کے مقدس مقامات کی بحالی اور تزئین و آرائش کے کام کے آغاز سے مذہبی سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیر مذہبی امور کے خطاب سے قبل عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان مبارک النہیان نے تعارفی خطاب کیا۔ یو اے ای فتوی کونسل اور مسلم معاشروں میں قیام امن فورم کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن بیاح نے اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے جید علمائ، مفتیانِ کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری کے خطاب کے علاوہ نائجیریا کے نائب صدر یامی آسن بوجا ، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی اور مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار گوما نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں مفتی اعظم مصر، متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری، یو اے ای میں پاکستانی سفیر، سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں