مسلم امہ کے درمیان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے، مختارتلبردی

73
مسلم امہ کے درمیان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے، مختارتلبردی

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):قازقستان کے نائب وزیراعظم مختارتلبردی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق اورچیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے۔

منگل کوقازقستان اور ایشیا گروپ کے نمائندے کے طورپر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قازقستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی پاکستان کو بہترین میزبانی پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ اس وقت دنیا کو عالمی سطح پر کئی تنازعات کا سامنا ہے۔

روس یوکرین تنازعہ سے عالمی معیشت دبائو کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل چاہتا ، اس کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قرارداوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا بھی منصفانہ حل چاہتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ دیرپاتعلقات قازقستان کی ترجیحات ہیں۔ ملکوں کا ایک دوسرےپر انحصار بڑھ رہا ہے ۔ فیک نیوز مذہبی اور نسلی منافرت کا باعث بن رہی ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر ہمیں تشویش ہے ۔افغانستان کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی ضرورت ہے۔