مسلم لیگ(ن) پانامہ دستاویزات میں اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے،ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پانامہ دستاویزات مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں جانبدارانہ اور نامکمل رپورٹ پیش کی ہے۔قطری خط سے متعلق ایک سوال پر وزیراعظم کے ترجمان نے کہا …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پانامہ دستاویزات مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں جانبدارانہ اور نامکمل رپورٹ پیش کی ہے۔قطری خط سے متعلق ایک سوال پر وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ قطر کے شہزادے کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی پوچھ گچھ کیلئے ان کے ملک آسکتے ہیں۔

Leave a Reply