بہاولپور۔30 دسمبر (اے پی پی )مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں میرٹ کی پالیسی کو متعارف کرایا ہے ۔اقربا پروری اور کرپشن کادروازہ بند کردیاگیا ہے۔نوجوانوں کو امید اور حوصلہ دلانے کے لئے میرٹ کی پالیسی ناگزیر ہے۔ہماری حکومت سے پہلے نوکریو ں کی فہرستیں لوگوں کے گھروں میں تیارہوتی تھیں۔ان خیالات کااظہار وزیرمملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے بہاولپور میں ٹیکنیکل ٹریننگ …
مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں میرٹ کی پالیسی کو متعارف کرایا ہے ۔انجینئر بلیغ الرحمن

مزید خبریں
بہاولپور۔30 دسمبر (اے پی پی )مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں میرٹ کی پالیسی کو متعارف کرایا ہے ۔اقربا پروری اور کرپشن کادروازہ بند کردیاگیا ہے۔نوجوانوں کو امید اور حوصلہ دلانے کے لئے میرٹ کی پالیسی ناگزیر ہے۔ہماری حکومت سے پہلے نوکریو ں کی فہرستیں لوگوں کے گھروں میں تیارہوتی تھیں۔ان خیالات کااظہار وزیرمملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے بہاولپور میں ٹیکنیکل ٹریننگ ٹیچرز کے کالج میںتقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے تمام نوکریاں اہل افراد کو خالصتاً میرٹ کی بنیاد پردی گئی ہیں۔سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کاعمل ہو یا پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی۔وزیراعلی کی ہدایت پربھرتی کا تمام عمل میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیاگیا ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ اساتذہ کے لئے وی ائٓی پی کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔بہاولپور ضلع میں کارڈ جاری کرنے کایہ منصوبہ پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر شروع کیاجارہا ہے۔اس منصوبے کے تحت ہر ٹیچر کو ایک کارڈ جاری کیا جائے گا جس کو دکھانے پر وہ مختلف شاپنگ مال ،ریسٹورنٹس یہاں تک کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی مالی رعایت حاصل کرسکے گا۔








