اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات محمد نواز شریف کی قیادت ہی میں لڑے گی۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری …
مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات نواز شریف کی قیادت ہی میں لڑے گی،وزیر دفاع
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات محمد نواز شریف کی قیادت ہی میں لڑے گی۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری جماعت وزیراعظم محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔









