مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا

مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):آزادجموں وکشمیر میں آمدہ عام انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث آئندہ انتخابات میں مشترکہ حصہ لیں گی۔ اتوار کو اسلام آباد میں اہم مشاورتی نشست میں انتخابی اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور مشتاق منہاس کی جمعیت اہل حدیث کی قیادت سے ملاقات میں اتحاد پر اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اتحاد کا مقصد عوامی خدمت، ریاستی ترقی اور سیاسی استحکام ہے، دونوں جماعتوں نے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیاجبکہ نظریۂ الحاقِ پاکستان اور تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیاگیا۔

نوجوانوں کےلئے روزگار، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے سلسلے مین مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے۔ اعلامیہ میں کہاگیا کہ اسلامی اقدار، دینی تشخص اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی اتحاد عوام کے سامنے ایک مضبوط اور مؤثر متبادل پیش کرے گا۔

مزید خبریں