مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے۔منگل کوقومی اسمبلی میں سید نویدقمرکے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے،ہم گھرمیں بیٹھ کریہ مسئلہ …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے۔منگل کوقومی اسمبلی میں سید نویدقمرکے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے،ہم گھرمیں بیٹھ کریہ مسئلہ حل کریں گے، ہم جمہوریت اورملک کومضبوط کریں گے، ہمارااتحاد نظریاتی اورنیک نیتی کی بنیاد پر ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمیں سعودی عرب سے اقوام متحدہ تک کامیابیاں مل رہی ہے،ہمارااتحاد جمہوریت اور پاکستان کی مضبوطی کےلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25کروڑ عوام کوخادم الحرمین الشریفین نے محافظین حرمین شریفین بنادیا ہے۔

قبل ازیں سیدنویدقمرنے نکتہ اعتراض پرکہاکہ اس وقت ہماراملک بہت بڑے سیلاب کی صورتحال کاسامناکررہاہے،میرے اپنے حلقے میں درمیانے درجے کاسیلاب ہے،بہت سارے دیہات اوراراضی زیرآب ہے جس پرفصلیں کھڑی تھیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ ملکی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ مشکل میں پھنسے افراد کے لیے حکومت اورقیادت کیاکررہی ہے اوران کوکیاریلیف مل رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایک رپورٹ آئی ہے جس میں ایف اے او نے کہاہے کہ ربیع کی فصلوں کونقصان ہوگا، اس وقت بحالی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تقریریں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،ان لوگوں پررحم کیا جائے جن کی ذمہ داری ہم پرآئی ہے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ گزشتہ چنددنوں میں جوبیانات آئے ہیں اورجس سطح پربات چلی گئی ہے وہ کسی صورت مناسب نہیں ، بلاول بھٹوزرداری متاثرہ علاقوں میں گئے اورانہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف بھی کی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ماضی قریب میں یہ پہلا سیلاب تھا، سندھ اس سے ہرسال متاثرہوتاہے، ہم نے سیلاب سے یہ سبق سیکھا ہے کہ سیلاب کے بعد لوگوں کی زندگی کی فوری بحالی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرعالمی بینک کے تعاون سے سندھ میں سیلاب کے بعد گھروں کی تعمیرکامنصوبہ کامیاب ہواہے تواس کے بعد دیگرادارے بھی معاونت کےلئے سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اتحادی ہونے کے ناطے مشورہ دے سکتے ہیں اس پرتنقید نہیں ہونی چاہیے،لوگوں کی پریشانیاں دورہونی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پرافسوس ہوا، دریائے سندھ پورے ملک کاہے اوراس سے پوراملک فائدہ اٹھاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں ہمارے لئے مشکل ہورہاہے کہ ہم حکومتی بینچوں پربیٹھے رہیں ، اگرعزت سے ہماری بات سنی جائے توہم ساتھ دیں گے۔انہوں نے اس موقع پرپی پی پی کے اراکین کے ہمراہ ایوان سے واک آئوٹ بھی کیا۔

 

مزید خبریں