مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر سابق مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز بہت باہمت خاتون تھیں، نواز شریف کےلئے ان کا ساتھ اللہ تعالی کی ایک بڑی نعمت کے طور پر رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر سابق مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز بہت باہمت خاتون تھیں، نواز شریف کےلئے ان کا ساتھ اللہ تعالی کی ایک بڑی نعمت کے طور پر رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مشرقی گھریلو عورت کا چلتا پھرتا نمونہ تھیں، وہ سیاست میں بھی ایک باہمت کردار بن کر سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور معاشرے کے تمام طبقات انہیں نہایت عزت اور احترام دیتے ہیں، سیاست، جمہوریت اور مسلم لیگ (ن) کےلئے ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے م بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز اور دیگر تمام اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔