اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام اور ان کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے …
مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام اور ان کی مضبوطی کے لیے کام کیا ، تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے،وفاقی وزیر دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام اور ان کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف بیرونی فنڈنگ سے چل رہی ہے اور اس کے سربراہ عمران خان بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی جو کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ تھے عمران خان نے 2013ءکے انتخابات میں ان پر 35 پنکچرز کا الزام لگایا لیکن بعد میں وہ خود ہی مان گئے کہ انہوں نے یہ جھوٹ بولا تھا۔








