اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا، عدالت عظمیٰ دباﺅ میں آئی نہ ہی آئندہ آئے گی ، مسلم لیگ (ن) نے گذشتہ دس سالوں میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاناما کیس میں ہم نے تمام شواہد اور اپنا …
مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،پاناما کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا، خواجہ آصف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا، عدالت عظمیٰ دباﺅ میں آئی نہ ہی آئندہ آئے گی ، مسلم لیگ (ن) نے گذشتہ دس سالوں میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاناما کیس میں ہم نے تمام شواہد اور اپنا موقف عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھاہے ،قوی امید ہے کہ فیصلہ انصاف پر مبنی اورقوم کے لئے فخر کا باعث ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ حکومت فیصلوں کے نتیجہ میں معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ، دہشت گردی کا خاتمہ ہور ہاہے ۔ پاناما کیس کے حوالے سے میڈیا پر بے بنیاد بیان بازی ہوئی جو حقائق کے برعکس تھی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سیاست دانوں پر الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن اسی طبقہ نے ہر مقام پر اپنے آپ کو احتساب کے لئے بھی پیش کیا ہے۔








